21 فروری، 2019، 4:15 PM

افغان وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیر طلب

افغان وزارت خارجہ میں پاکستانی سفیر طلب

افغان وزارت خارجہ نے افغانستان امن عمل سے متعلق ریمارکس پر پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا جنہوں کہا تھا کہ اگر پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے کسی بھی جارحیت دکھائی تو افغان امن عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان وزارت خارجہ نے افغانستان امن عمل سے متعلق ریمارکس پر پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا جنہوں کہا تھا کہ اگر پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے کسی بھی جارحیت دکھائی تو افغان امن عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ افغانستان میں پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہمیں ان کا بیان افغانستان میں امن عمل سے متعلق پاکستانی وعدوں کے خلاف محسوس ہوا۔ پاکستانی سفیر نے منگل کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر کسی بھی قسم کا حملہ خطے کے استحکام کو متاثر کرے گا اور اس کے افغان امن عمل کے تسلسل پر اثرات مرتب ہوں گے۔ اس بیان پر افغانستان کے سابق نائب وزیر دفاع نے کہا تھا کہ نصر اللہ کے بیان سے مقامی حکومتی عہدیداران ناراض ہوں گے کیونکہ اس سے یہ خطرات پیدا ہوں گے کہ ملک میں جاری جنگ خطے کی حریف طاقتوں کی پراکسی ہے۔ افغان وزارت خارجہ کے بیان میں پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ افغانستان کے حوالے سے اپنے وعدوں خصوصاً امن کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کرے اور ایسے غیر متعلقہ بیان دینے سے گریز کیا جائے جن سے مسائل کے حل میں مدد نہیں مل سکتی۔

News ID 1888276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha